نئی دہلی،25جنوری(ایجنسی) میرے عزیز ہم وطنو! وطن عزیز کے 67 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر میں آپ کو اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں
خصوصی طور پر اپنی مسلح افواج، نیم فوجی دستوں اور داخلی سلامتی کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اورقانون کی بالادستی برقرار رکھنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عظیم قربانیاں دیں۔